30 سال قبل بچھڑنے والے پریمی جب دوبارہ ملے تو ایک منٹ میں وہ کہہ دیا جو ہم پوری زندگی لگا کر بھی نہ کہہ سکیں

30 سال قبل بچھڑنے والے پریمی جب دوبارہ ملے تو ایک منٹ میں وہ کہہ دیا جو ہم پوری ...
30 سال قبل بچھڑنے والے پریمی جب دوبارہ ملے تو ایک منٹ میں وہ کہہ دیا جو ہم پوری زندگی لگا کر بھی نہ کہہ سکیں

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) آرٹسٹس ’مارینا ابرامووچ‘ اور ’اولے‘ 70ءکی دہائی میں ایک دوسرے کے پیار میں گم تھے، وہ ایک وین میں رہتے تھے اور اپنے فن کے مظاہرے کیلئے بھی اسے ہی استعمال کرتے تھے۔ تاہم جب انہوں نے اپنے تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو دونوں دیوار چین کے مخالف سروں سے چل کر درمیان میں پہنچے اور ایک دوسرے کو خدا حافظ کہہ کر اپنے اپنے راستے پر چل پڑے۔

یہ دونوں اس دن کے بعد ایک دوسرے سے کبھی نہ ملے لیکن پھر 2010ءمیں ’مارینا‘ نے اپنے ایک آرٹ پراجیکٹ ’آرٹسٹ موجود ہے‘ کیلئے ایک شو کا اہتمام کیا۔ اس کے تحت مارینا کو سامنے بیٹھے اجنبی کے ساتھ ایک منٹ تک خاموشی سے بیٹھنا تھا۔ اس شو کی پہلی رات ’اولے‘ بھی موقع پر پہنچ گیا، مارینا کو اس کی موجودگی کاعلم نہ تھا، ایسے میں جب یہ دونوں ایک دوسرے کے سامنے آئے تو ایک منٹ تک ان کے کیا تاثرات تھے، آپ بھی دیکھئے:

Marina Abramović and Ulay - MoMA 2010 by mattinnbm

مزید :

ڈیلی بائیٹس -