سکاٹ لینڈ یارڈ نے پی آئی اے کے کریو کے خلاف کاروائی کی تصدیق کر دی

سکاٹ لینڈ یارڈ نے پی آئی اے کے کریو کے خلاف کاروائی کی تصدیق کر دی
سکاٹ لینڈ یارڈ نے پی آئی اے کے کریو کے خلاف کاروائی کی تصدیق کر دی

  

لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے پاکستان ایئرلائنز کے کریو کے خلاف کاروائی کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے ترجمان سکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا تھا کہ لندن سے کراچی جانے والے پرواز میں پی آئی اے کے کریو کو حراست میں لیا گیا تھا اور اس کریو میں 4 خواتین سمیت 3 مرد بھی شامل تھے ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے کریو سے 20 ہزار پاﺅنڈ برآمد کیے گئے تھے جبکہ انہیں انسداد دہشت گردی ایکٹ 2000 ءکے مطابق حراست میں لے کر کاروائی کی گئی ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے کریو کو پیر 8 جون کو رہا کر دیا گیا تھا لیکن ان سے ابھی 20 ہزار پاﺅنڈ سے متعلق تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -