مسلمانوں کا قتل عام ،عالمی فوجداری عدالت میں برما حکومت کے خلاف استغاثہ دائر
لاہور(نامہ نگار)مسلمانوں کاقتل عام کرنے پر برما حکومت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں برماحکومت کے خلاف استغاثہ دائر کر دیا گیا یہ استغاثہ کاشف محمود سلمانی ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔درخواست گزار نے بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اپنا استغاثہ نیدر لینڈ میں عالمی فوجداری عدالت کے سربراہ سونگ سنگ ہیلم کو بھجوایا ہے۔استغاثہ میں بدھ مت کی عالمی تنظیم،انٹرپول کے سربراہ،بین الاقوامی انسانی حقوق کمیشن اور جنیوا میں برماکے ہائی کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ برما میںمسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور انہیں قصائیوںکی طرح ذبح کیا جا رہا ہے۔استغاثہ میں کہا گیا ہے کہ برما کی حکومت اور فواج نہتے مسلمانوں کے خلاف جنگی جرائم میں پوری طرح ملوث ہے ،عدالت برما کی حکومت کے خلاف موثر کارروائی کا حکم دے۔