ڈیتھ وارنٹ جاری ،قتل کے مجرم مختار احمد کی سزائے موت پر 16جون کو عمل درآمد ہوگا
لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور طارق افتخار نے قتل کے مقدمہ میں سزائے موت پانے والے مجرم مختاراحمد کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے ،مجرم کو 16جون کو کوٹ لکھپت جیل میں صبح ساڑھے 4 بجے پھانسی دی جائے گی۔ مجرم مختاراحمد لٹن روڈ کارہائش پذیر ہے ،اس کے خلاف تھانہ لٹن روڈ پولیس نے 2004ءمیں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج وجاہت حسین نے جرم ثابت ہونے پر اسے 2007ءمیں میں سزائے موت کی سزا کا حکم سنایاتھا ۔مجرم کی تمام اپیلیںمسترد ہوگئی تھیںجس پرسیشن جج لاہور طارق افتخار نے سپرٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت کی طرف سے بھجوائے گے کاغذات ملنے پر 16جون پھانسی کی تاریخ مقرر کردی ہےجبکہ مجرم کا آخری بیان قلمبند کرنے کے لئے جوڈیشل مجسٹریٹ حامد حسین کو مقرر کیا گیا ہے۔