صدر ،وزیراعظم کی تنخواہیں روک کر معذوروں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

صدر ،وزیراعظم کی تنخواہیں روک کر معذوروں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں ،ہائی ...
 صدر ،وزیراعظم کی تنخواہیں روک کر معذوروں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی )صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تنخواہیں روک کر نابینا افراد کو ان کے منظور شدہ کوٹے کے مطابق روزگار کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی، یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود نابینا افرادکو ان کے منظور شدہ تین فیصد کوٹے کے مطابق نوکریاں فراہم نہیں کی جا رہیں جو کہ بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 3 فیصد کوٹے کے تحت معذور افراد کی پنجاب میں 4ہزار سے زائد جبکہ وفاق میں 3500 سے زائد اسامیاں خالی ہیں مگر حکومتی نااہلی کی وجہ سے نابینا افراد سڑکوں پر ہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ معذور افراد کو نوکریاں ملنے تک صدر مملکت اور وزیر اعظم کی تنخواہیں روکنے کا حکم دیا جائے اورحکومت کومعذور افراد کے تین فیصد کوٹے پرہر صورت عمل کرنے کا پابند بنایا جائے۔

مزید :

لاہور -