15سال سے کم عمر تارکین وطن کے بچوں کے فنگر پرنٹس لینے پر غور :سعودی محکمہ پاسپورٹ

15سال سے کم عمر تارکین وطن کے بچوں کے فنگر پرنٹس لینے پر غور :سعودی محکمہ ...
15سال سے کم عمر تارکین وطن کے بچوں کے فنگر پرنٹس لینے پر غور :سعودی محکمہ پاسپورٹ

  

جدہ ( بیورو چیف) سعودی محکمہ پاسپورٹ کے سربراہ جنرل سلیمان الیحییٰ نے کہا ہے کہ 15 سال سے کم عمر تارکین وطن کے بچوں کے فنگر پرنٹس لینے پر غور کیا جارہا ہے۔

مملکت میں مقیم 15 ملین غیر ملکیوں کے فنگر پرنٹس لئے جاچکے ہیں، ایک ملین سے کم غیر ملکی ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک فنگر پرنٹس نہیں دئیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی خواتین کے پاسپورٹ کیلئے نئے ضوابط کا اعلان ہوگا جس کے بعد خوتین تنہا سفر کرسکیں گی۔ سعودی پاسپورٹ کی مدت دس سال کردی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک کی طرف سفر پر پابندی ہے اس کی خلاف ورزی کرنے والے کو تین سے پانچ سال تک سفر سے روکا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -