نواز شریف کی ترک صدر کو پر امن انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد

نواز شریف کی ترک صدر کو پر امن انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد
نواز شریف کی ترک صدر کو پر امن انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد

  

دوشنبے ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کی جانب سے ترک صدر طیب اردگان کو ملک میں پر امن انتخابات منعقد کروانے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف تاجکستان کی جانب سے عالمی کانفرنس میں شرکت کے لیے موجود ہیں جہاں تاجکستان کے صدر کی جانب سے شرکاءکو خصوصی عشائیہ دیا گیا ہے ۔ اس عشائیہ کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ترکی کے انتخابات پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ترکی نے 13 سال میں ترکی نے بے مثال اقتصادی ترقی کی اور ترکی کے سیاسی استحکام کی مثال دنیا میں کہیں بھی نہیں ملتی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو یقین ہے کہ ترکی معاشی ترقی ، اقتصادی بحالی اور سماجی بہبود کی جانب بڑھتا رہے گا اور اسی طرح مضبوط جمہوریت اور ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا ۔ وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بہترین تعلقات ہیں اور امید ہے کہ پاکستان اور ترکی کے مستقبل میں بھی تعلقات مزید بہتر ہوں گے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -