میٹروبس منصوبے پنجاب میں نئے ٹرانسپورٹ کلچر کی بنیاد بنیں گے: گورنر پنجاب

میٹروبس منصوبے پنجاب میں نئے ٹرانسپورٹ کلچر کی بنیاد بنیں گے: گورنر پنجاب
میٹروبس منصوبے پنجاب میں نئے ٹرانسپورٹ کلچر کی بنیاد بنیں گے: گورنر پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے گورنر رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ میٹروبس منصوبے پنجاب میں نئے ٹرانسپورٹ کلچر کی بنیاد بنیں گے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے ملتان میٹروبس منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گورنر نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی خواہش پر میٹروبس منصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کو عوام میں بے پناہ پذیرائی ملی ہے جبکہ میٹروبس منصوبے پنجاب میں نئے ٹرانسپورٹ کلچر کی بنیاد بنیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ملتان میٹرو منصوبہ متاثرین کو لاہور، راولپنڈی کے مقابلے زیادہ معاوضہ دے رہے ہیں۔