روہنگیا مسلمانوں کے لئے سعودی بادشاہ بھی میدان میں آگئے

روہنگیا مسلمانوں کے لئے سعودی بادشاہ بھی میدان میں آگئے
روہنگیا مسلمانوں کے لئے سعودی بادشاہ بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صدارت میں یہاں قصرالسلام میں کابینہ اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔
کابینہ کے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف برتے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف اقوام متحدہ کے تحت بنیادی حقوق کے عالمی چارٹر اور او آئی سی کے فیصلوں کے مطابق معاملہ کیا جائے۔ کابینہ کے بحرین میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے گروہ کی پیشگی گرفتاری پر بحرینی سیکیورٹی اداروں کی متعدی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بحرین کے امن و استحکام کو بگارنے والی ہر کوشش کی مذمت کرتا ہے، کابینہ نے خلیجی ممالک کے امن و استحکام کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ کابینہ نے وزارت داخلہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سعودی معاشرے میں فرقہ واریت کو ہوا دینے کی تمام کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تخریب کاری میں جان بحق ہونے والے افراد کے لئے دعائے مغفرت کی اور سعودی عوام کے اتحاد و یکجہتی کو سراہا۔ کابینہ نے رمضان المبارک کے دوران حرمین شریفین انتظامیہ کی تیاریوں کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ حرمین شریفین کے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گزشتہ ہفتے کے روز ان مختلف ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کا جائزہ لیا گیا اور ان کے متعلق فیصلے کئے گئے کابینہ نے گزشتہ ہفتے وفات پاجانے والی شہزادی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان تمام ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تعزیتی پیغامات ارسال کئے۔

مزید :

انسانی حقوق -