ایف آئی اے کا دفتر سب جیل قرار ، ایگزیکٹ کے ملازمین تفتیش کے لیے منتقل

ایف آئی اے کا دفتر سب جیل قرار ، ایگزیکٹ کے ملازمین تفتیش کے لیے منتقل
ایف آئی اے کا دفتر سب جیل قرار ، ایگزیکٹ کے ملازمین تفتیش کے لیے منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جعلی ڈگریوں کی مبینہ فروخت کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں ایف آئی اے کا دفتر سب جیل قرار دے دیا گیا ہے ۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ایف آئی اے کے پاکستان سیکٹریٹ کی بیرک 48 اے کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایگزیکٹ آئی ٹی کمپنی کے حوالے سے تحقیقات کرنے کے لیے جیل بھیجے گئے ایگزیکٹ کے 2 افسران کو سب جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ منتقل کیے گئے ملازمین میں ذیشان احمد اور ذیشان انور شامل ہیں اور ایف آئی اے ان سے سب جیل میں ہی تفتیش کر رہی ہے ۔

مزید :

کراچی -