استعفیٰ نہیں دوں گا ، پہلے نواز شریف کا استعفیٰ لیں پھر میں بھی دے دوں گا :پرویز خٹک

استعفیٰ نہیں دوں گا ، پہلے نواز شریف کا استعفیٰ لیں پھر میں بھی دے دوں گا ...
استعفیٰ نہیں دوں گا ، پہلے نواز شریف کا استعفیٰ لیں پھر میں بھی دے دوں گا :پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ ہر گز استعفیٰ نہیں دیں گے اور اگر اپوزیشن استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے تو وہ پہلے نواز شریف سے استعفیٰ لیں بعد میں انہیں کہیں ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا دن ان کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا تھا اور اس دن ان کا کوئی اختیار نہیں تھا، لیکن اپوزیشن ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت دھاندلی کی شکایات پر وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنا چاہیئے ۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کریں گے لیکن دھاندلی کی شکایات پر صوبائی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبے کا جواز نہیں ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ اپوزیشن جو کہے وہ کرنے کو تیار ہیں اور وہ تو دوبارہ الیکشن کروانے کے لیے بھی تیار ہیں ۔

اے این پی کے رہنماءمیاں افتخار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ جو ہوا وہ معذرت کرتے ہیں ۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ میاں افتخار ایک شریف آدمی ہیں اور کوئی سوچ بھی نہین سکتا کہ ان کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ان کے بھائی کے حلقے میں دھاندلی کی شکایات کی جا رہی ہیں لیکن وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے بھائی کے حلقے میں کوئی کام خراب نہیں ہوا بلکہ وہ جھگڑے سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹ گیا تھا ۔