ہم پر دھاندلی کا الزام لگایا جا رہا ہے ، ہم تو خود مظلوم ہیں : علی امین گنڈا پور

ہم پر دھاندلی کا الزام لگایا جا رہا ہے ، ہم تو خود مظلوم ہیں : علی امین گنڈا ...
ہم پر دھاندلی کا الزام لگایا جا رہا ہے ، ہم تو خود مظلوم ہیں : علی امین گنڈا پور

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے الزام میں گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماءاور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی انہوں نے نہیں کی بلکہ ان کی جماعت تو خود مظلوم ہے جس پر الزام لگایا جا رہا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے صوبہ میں دوبارہ الیکشن کروانے کی دعوت دی ہے اور اس سے بڑھ کر اور کیا کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کو اپنی ہار نظر آ رہی تھی اس لیے انہوں نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا ۔ صوبہ خیبرپختونخواہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبہ میں پولیس غیر سیاسی ہے اور اس محکمے میں کسی قسم کی کوئی مداخلت نہیں ہے ۔

مزید :

پشاور -