سعودی عرب میں رمضان المبارک کے لئے چھٹیوں کا اعلان
جدہ ( بیورو چیف) سعودی عرب میں امسال عید الفطر کی چھٹیاں 22 رمضان المبارک سے دی جائیں گی یہ 12 دنوں پر مشتمل ہوں گی۔ یہ تعطیلات ہر سال 25 رمضان سے 5 شوال تک دی جاتی ہیں، اسلامی کیلنڈر کے مطابق 27 رمضان جمعرات کو متوقع ہے۔ لہٰذا جمعہ اور ہفتہ 23 اور 24 رمضان کو ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے ان تعطیلات میں 2 دن کا اضافہ ہوجائے گا۔