وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے کشمیر کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے کشمیر کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے کشمیر کی قراردادوں پر عملدرآمد کرنے کا مطالبہ

  

دوشنبے (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ سے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات انتہائی مایوس کن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی جس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے بانکی مون سے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر جلد عملدرآمد کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان قراردادوں پر عملدرآمد کرانا سیکیورٹی کونسل کا فرض ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کوشاں ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات اس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے بھارت، افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک سے بات چیت کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کا مثبت جواب نہیں دیا جبکہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات انتہائی مایوس کن ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -