پہلا ون ڈے ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دے دی

پہلا ون ڈے ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دے دی
پہلا ون ڈے ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 210 رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے ون ڈے میں انگلیلنڈ نے نیوزی لینڈ کو 210رن سے شکست دے دی ہے۔انگلینڈ نے 9وکٹوں کے نقصان پر 408رنز بنائے جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 198رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کے بٹلر 129 رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق پہلے ون ڈے میں انگلینڈ نے جیت کیلئے نیوزی لینڈ کو 409رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیدیااور پہلے بار اپنی ون ڈے تاریخ میں400رنز کا ہندسہ عبور کیا ۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ اس کیلئے مہنگا ثابت ہوتا دکھائی دیا،انگلینڈ کی طرف سے جوئے اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا مگر دونوں اوپنرز جم کر نہ کھیل سکے اور جوئے صفر جبکہ ایلکس ہیلز 20رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔انگلینڈ کی جانب سے بعد میں آنے بیٹسمینوں نے شاندار کھیل پیش کیا اورجو روٹ اور بلٹر نے سنچری سکور کرتے ہوئے بالترتیب 104اور129رنز سکور کیے۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان ایو ن مارگن اور عادل رشید نے بھی اپنی ٹیم کیلئے شاندار باریاں کھیلیں اور بالترتیب 50اور69رنز بنائے ۔اننگز کے اختتام پرانگلینڈ نے 9وکٹوں کے نقصان پر408رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے سب سے زیادہ 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 409رنز کے ہدف کے تعاقب میں گپٹل اور کپتان میکلم نے اننگز کا آغاز کیا اور کپتان میکلم 10 جبکہ گپٹل 22 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ٹیلر 57 ، ولیمسن 45 اور ایلویٹ 24 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ اس طرح کیوی ٹیم 198 رنز پر ہی ڈھیرہو گئے۔

انگلینڈ کے باؤلروں میں عادل رشید اور فن نے 4،4 جبکہ جوردن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل -