لا پتہ ہونے والی بس کا ڈراپ سین ، کچا کھوہ کے قریب سے مل گئی

لا پتہ ہونے والی بس کا ڈراپ سین ، کچا کھوہ کے قریب سے مل گئی
لا پتہ ہونے والی بس کا ڈراپ سین ، کچا کھوہ کے قریب سے مل گئی

  

خانیوال ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فیصل آباد سے ملتان آنے والی نجی کمپنی کی لا پتہ بس کو ڈھونڈ لیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس کو فیصل آباد سے ملتان جانے والی نجی کمپنی کی بس کو خانیوال کے قریب سے اغواءکرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی لیکن اس معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا اور بس مسافروں سمیت فیصل آباد کے نواحی علاقے ڈجکوٹ سے مل گئی ہے  ۔ ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ بس ڈجکوٹ کے علاقے کچا کھوہ میں موجود ہے اور تمام مسافر خیریت سے ہیں ۔ واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے بس پر پتھر مارے گئے جس کے بعد ڈرائیور نے بس روک دی   ۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ بس کا ٹائر برسٹ کردیا  گیا اور حملہ ا ور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ڈی ایس پی کے مطابق تمام مسافر خیریت سے ہیں اور انہیں جلد اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا ۔

اس سے قبل  بس اغوا کیے جانے کے بعد  وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا اور   پنجاب پولیس کو ہدایت جاری کی گئی تھیں  کہ بس میں موجود مسافروں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور تمام مسافروں کو بحفاظت بازیاب کروانے کے لیے ہگامی اقدامات کیے جائیں ۔ لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق  بس اغواء نہیں ہوئی ۔ 

مزید :

ملتان -اہم خبریں -