سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے
مہمند ایجنسی (آئی این پی) مہمند ایجنسی کی تحصیل حلیم زئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں شدت پسند وں کے 5 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ بدھ کو لیویز ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد دہشت گرد وں کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اس کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہو سکی۔