علم و امن فاؤنڈیشن کی مرکزی سپریم کونسل نے طاہر محمود اشرفی فاؤنڈیشن کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا

علم و امن فاؤنڈیشن کی مرکزی سپریم کونسل نے طاہر محمود اشرفی فاؤنڈیشن کو ...
علم و امن فاؤنڈیشن کی مرکزی سپریم کونسل نے طاہر محمود اشرفی فاؤنڈیشن کو متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا

  


لاہور ( این این آئی) علم و امن فاؤنڈیشن کی مرکزی سپریم کونسل نے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کو فاؤنڈیشن کا متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا ہے ، فاؤنڈیشن کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ علم و امن فاؤنڈیشن، فلاحی اور رفاحی سر گرمیوں کو ہر سطح پر جاری رکھے گی اور عید الفطر کے فوری بعد صاف پانی کے پلانٹ کا افتتاح سیالکوٹ میں کیا جائے گا ۔ علم و امن فاؤنڈیشن کے تحت مکتب ، مسجد ، سکولز بھی کھولے جائیں گے اور ایمبولینس سروسز کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے گا۔

مزید : لاہور