سلمان خان نے پربھو دیوا کو دبنگ تھری کی ڈائریکشن کیلئے منتخب کرلیا

سلمان خان نے پربھو دیوا کو دبنگ تھری کی ڈائریکشن کیلئے منتخب کرلیا
سلمان خان نے پربھو دیوا کو دبنگ تھری کی ڈائریکشن کیلئے منتخب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبنگ تھری کے ڈائریکٹر کا نام فائنل ہوگیا ، بالی ووڈ سٹار سلمان خان کئی روز سے جوڑ توڑ میں مصروف تھے تاہم اب انہوں نے اپنے بھائی ارباز خان پروڈکشن کے تحت بننے والی دبنگ تھر ی کے ڈائریکٹر کے طور پر پربھو دیوا کا انتخاب کر لیا ہے ۔ سلمان خان دبنگ تھر ی کو لے کر کافی پرجوش نظر آرہے ہیں اور اس کے سکرپٹ کی تکمیل میں بھی اپنے بھائی ارباز کو مفید مشوروں سے نواز رہے ہیں ۔
واضح رہے کہ دبنگ سیریز کی یہ تیسر ی فلم ہوگی ، اس سے قبل دبنگ اور دبنگ ٹو میں سلمان خان ہیرو کا کردار جبکہ ہیروئن سوناکشی رہی ہیں ۔ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں تاہم سلوبھائی آج کل اپنی فلم ’ ٹیوب لائٹ ‘ کی پرموشن میں اپنے بھائی سہیل خان کے ساتھ سر توڑ محنت کر رہے ہیں اور عید کے فوری بعد کترینہ کیف کے ہمراہ ’ ٹائیگر زندہ ‘کی شوٹنگ کے آخری مراحل کو مکمل کروائیں گے ۔

مزید :

تفریح -