عمران خان تصوراتی دنیا سے باہر آئیں، 2018میں قوم ان کے جھوٹوں کا منہ توڑ جواب دے گی:مریم اورنگزیب

عمران خان تصوراتی دنیا سے باہر آئیں، 2018میں قوم ان کے جھوٹوں کا منہ توڑ جواب ...
عمران خان تصوراتی دنیا سے باہر آئیں، 2018میں قوم ان کے جھوٹوں کا منہ توڑ جواب دے گی:مریم اورنگزیب

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان آپ تصوراتی دنیا سے باہر آئیں،آپ کے جھوٹوں کی وجہ سے سال 2018ءمیں قوم آپ کو منہ توڑ جواب دے گی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پارلیمنٹ ، پی ٹی وی، وزیراعظم ہاﺅس اور جمہوریت پر حملہ آپ کے بدترین کارنامے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت الیکشن کمیشن اور حنیف عباسی کی رٹ پٹیشن آپ کو ڈھونڈ رہی ہے آپ قانون سے استثنیٰ تو لے سکتے ہیں لیکن 2018ءمیں پاکستان کی قوم آپ کو استثنیٰ نہیں دے گی۔ خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ جو دھوکہ اور جھوٹ آپ نے بولا ہے اس کا حساب پاکستان کے عوام آپ سے 2018ءمیں لے گی۔

چمیئنز ٹرافی، بھارت کو عبرتناک شکست،پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا ہوا آسان،بس سری لنکا کو دینا ہو گی شکست

مزید : قومی