پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، پریش راول

پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، پریش راول
 پاکستانی فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، پریش راول

  


ممبئی (نیٹ نیوز)اگر آپ بولی وڈ اداکار پریش راول کی پاکستانی فلم یا ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش رکھے ہوئے تھے تو بری خبر یہ ہے کہ اداکار کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔کیا آپ نے پریش راول کا حال ہی میں دیا ہوا وہ بیان سنا تھا جس میں انہوں نے پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستانی ڈراموں کو بیزار کن کہا تھا، تاہم اب بولی وڈ کے مزاحیہ اداکار نے کہا کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ پریش راول کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے ایسا نہیں کہا کہ مجھے پاکستانی فلموں میں کام کرنا ہے اور نہ ہی میری ایسی کوئی خواہش تھی، میں دوٹوک یہ بات کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میرا بیان غلط پیش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ مجھے پاکستانی ڈرامہ ہمسفر پسند آیا تھا، لیکن یہ کبھی بھی نہیں کہا کہ ہمارے ڈرامے بیزار کن ہیں، میں نے صرف یہ کہا کہ ہمارے ڈرامے تھوڑے کمزور ہیں۔68 سالہ پریش راول کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے انہیں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث اپنے بیان کی وضاحت کرنے کی ضرورت پڑی۔

مزید : کلچر