سلمان خان نے برینڈ کے نام کے ساتھ نئی ای سائیکل لانچ کردیں

سلمان خان نے برینڈ کے نام کے ساتھ نئی ای سائیکل لانچ کردیں

ممبئی (نیٹ نیوز)بولی وڈ اداکار سلمان خان اداکاری کے علاوہ اپنے فلاحی ادارے بینگ ہیومن کے باعث کافی چرچا میں رہتے ہیں، انہوں نے اپنے اس برینڈ کے نام کے ساتھ نئی ای سائیکل لانچ کردیں، لیکن سوشل میڈیا پر اداکار کو اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔اس ای سائیکل کی لانچ تقریب کے دوران سلمان خان اپنے خاندان کے ہمراہ موجود تھے جہاں ان سے اس سائیکل کو لے کر کئی سوالات کیے گئے۔اس دوران جب سلمان خان سے سائیکل کی خطرناک ریسنگ اور اس کے نقصانات کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اداکار نے روڈ سیفٹی پر ایک لیکچر دے ڈالا۔

مزید : کلچر