پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی‘ نیلم منیر

پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی‘ نیلم منیر
 پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی‘ نیلم منیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل نیلم منیرنے کہا ہے کہ ٹی وی کی طرح پردہ اسکرین پر بھی مختلف کردار کرنا ہی پسند کروں گی، پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے اپنے کردار سے مطمئن ہونے کے بعد ہی فلم سائن کی ہے۔اپنے ایک انٹر ویو میں نیلم منیر نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور سٹارز بھی کام کر رہے ہیں ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا، مگر اب ایسا نہیں ہے اس وقت کامیڈی، میوزیکل، رومانٹک، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں

مزید :

کلچر -