دیپکا اور عرفان خان فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے

دیپکا اور عرفان خان فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے
 دیپکا اور عرفان خان فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے

  


ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون اور عرفان خان ہدایتکار ویشال بھاردواج کی اگلی فلم میں اکھٹے جلوہ گر ہوں گے ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دیپکا پڈوکون اور عرفان خان فلم پیکو کے بعد ایک بار پھر ویشال بھاردواج کی اگلی فلم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے ۔فلم میں عرفان خان گینگسٹرکاکردار ادا کریں گے۔دیپکا آج کل سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی میں مصروف ہیں جبکہ عرفان خان حال ہی میں فلم ہندی میڈیم میں جلوہ گر ہوئے تھے۔

مزید : کلچر