چیمپئنز ٹرافی ،وہاب ریاض کی جگہ رمان رئیس کو قومی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری
برمنگھم(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے زخمی وہاب ریاض کی جگہ رمان رئیس کو قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظور ی دیدی۔وہاب ریاض زخمی ہونے کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے بارہ ہوچکے ہیں اور پی سی بی نے ان کی جگہ رمان رئیس کو اسکواڈ میں شامل کرنے کے لئے آئی سی سی کو درخواست کی تھی جو کہ منظور کرلی گئی ہے۔25سالہ رمان رئیس لیفٹ آرم فاسٹ بولرہیں اور پاکستان کی طرف سے دو ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔