فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کا دوسرا سیمی فائنل آج کھیلا جائیگا

پیرس(اے پی پی) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کا دوسرا سیمی فائنل میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائیگا۔ کولمبین جان سباسٹین قابال اور انکے ہم وطن رابرٹ فارا،نیوزی لینڈ کے مچل وینس اور انکے امریکی جوڑی دار ریان ہیریسن میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

۔ جس میں کولمبین جان سباسٹین قابال اور انکے ہم وطن رابرٹ فارا کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے مچل وینس اور انکے امریکی جوڑی دار ریان ہیریسن سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی