جنوبی افریقہ کیخلاف ہماری باؤلنگ اور فیلڈنگ بہتر رہی: سرفراز احمد
برمنگھم(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف ہماری بولنگ اور فیلڈنگ بہتر رہی جس نے فرق پیدا کیا۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کوچ نے فیلڈنگ پر توجہ کی ہدایت کی تھی، کھلاڑیوں کو کریڈٹ جاتا ہے، بولرز نے وکٹیں لیں جس نے کافی مدد کی، ان کا کہنا تھا کہ جیت کا کریڈٹ بولرز کو دیں گے۔سرفراز کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہم دباو میں آگئے تھے، جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کراوڈ کی کافی سپورٹ تھی جس کی وجہ سے حوصلے بلند ہوئے، ٹیم کی پرفارمنس کافی زبردست رہی۔کپتان نے کہا کہ یہی ہماری ٹیم اور بہترین پلیئرز ہیں، انہیں سپورٹ کریں، فخرزمان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس کی صلاحیتوں کا پہلے سے علم تھا۔