فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلزکے سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے

فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلزکے سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے
 فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلزکے سیمی فائنلز آج کھیلے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(اے پی پی) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلزکے سیمی فائنلز (آج) جمعہ کو کھیلے جائینگے۔انگلینڈ کے نامور ٹینس سٹار اینڈی مرے، ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال، سوئٹزرلینڈ کے سٹانسلاس وارینکا اور آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز (آج) جمعہ کو کھیلے جائینگے او اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ ہسپانوی سٹار رافیل نڈال اور آسٹریا کے ڈومینک تھیم کے درمیان کھیلا جائیگا۔
دوسرا سیمی فائنل میچ انگلینڈ کے اینڈی مرے اور سوئس سٹار سٹانسلاس وارینکا کے درمیان کھیلا جائیگا۔