چمارا کاپوگیڈرا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے
لندن(یو این پی) سری لنکا کے مڈل آرڈر بیٹسمین چمارا کاپو گیڈرا گھٹنے میں انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ 26سالہ اوپنر دنوشکا گونا تھیلاکا کو آئی لینڈر ٹیم میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اوول کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت کے خلاف اہم میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران وہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوئے۔دو سال سے زائد کے بعد انہیں چیمپئنز ٹرافی کی خاطر سری لنکن ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہیں چند دن آرام کی ہدایت کی گئی ہے تاہم ٹیم انتظامیہ اور معالجین نے ان پر نگاہ رکھی ہوئی ہے۔