طلبہ یونین پر سینٹ کا اجلاس خوش آئندہ، نوجوانوں کو ان کا آئینی حق دیا جائے: اسامہ اعجاز

طلبہ یونین پر سینٹ کا اجلاس خوش آئندہ، نوجوانوں کو ان کا آئینی حق دیا جائے: ...
طلبہ یونین پر سینٹ کا اجلاس خوش آئندہ، نوجوانوں کو ان کا آئینی حق دیا جائے: اسامہ اعجاز

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پنجاب کے ناظم اسامہ اعجاز نے کہا ہے کہ عید کے بعد پاکستان میں طلبہ یونین کی بحالی کے حوالے سے سینیٹ کی کمیٹی کے اجلاس کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔رضا ربانی کے طلبہ یونین بحالی کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔حکومت نوجوانوں کو ان کا آئینی حق دے۔

عمران خان تصوراتی دنیا سے باہر آئیں، 2018میں قوم ان کے جھوٹوں کا منہ توڑ جواب دے گی:مریم اورنگزیب

اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم اسامہ اعجاز نے کہا ہے کہ طلبہ یونین پر جمعیت کا پہلے دن سے موقف یہ ہی تھا کہ جب پاکستان میں تمام یونینز کو آزادی ہے وہ اپنے الیکشن کروائیں تو طلبہ یونین کا بحال ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔پاکستان میں طلبہ یونین بحال کر کے فی الفور طلبہ یونین کے الیکشن کروائے جائیں تا کہ طلبہ و طالبات کسی ایک پلیٹ فارم پر آکر اپنے درپیش مسائل کو حکومت پاکستان کے سامنے لا سکیں ۔ طلبہ یونین میں سے ہی گزرے ہوئے لوگ آج پاکستان کے انتظامی معاملات چلا رہے ہیں اور سیاست کی نامی گرامی شخصیات اپنے زمانہ طالب علمی میں طلبہ یونین سے وابستہ رہی ہیں ۔

مزید : لاہور