پاکستان ایک گیم ہارجائے تو لوگ پیچھے پڑ جاتے ہیں:رسل ڈومنگو

پاکستان ایک گیم ہارجائے تو لوگ پیچھے پڑ جاتے ہیں:رسل ڈومنگو
 پاکستان ایک گیم ہارجائے تو لوگ پیچھے پڑ جاتے ہیں:رسل ڈومنگو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ساتویں میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر جنوبی افریقہ کے کوچ رسل ڈومنگو نے کہا ہے کہ پاکستان کے سپن بولرز نے بہترین بولنگ کی۔پاکستان کے خلاف میچ میں ڈک ورتھ لوئس تحت 19 رنز سے شکست کے بعد رسل ڈومنگو نے کہا کہ پاکستان جب بھی ایک گیم ہارتا ہے تو لوگ اْن کے پیچھے پڑ جاتے ہیں مگر ہم تو انھیں بہترین ٹیم سمجھتے ہیں ٗان سے جب پوچھا گیا کہ کیا انڈیا کے خلاف پاکستان کی کارکردگی پر جنوبی افریقہ یہ تو نہیں سوچ بیٹھا کہ میچ تو جیتا ہی ہوا ہے تو انھوں نے کہا کہ ایسا بالکل نہیں ہے ٗپاکستان نے بہترین پرفارمنس دی اور اسی لیے آج جیت ان کی ہوئی۔