رانا تنویرکی انٹرنیشنل تائیکو انڈو فیڈریشن کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد

رانا تنویرکی انٹرنیشنل تائیکو انڈو فیڈریشن کی نو منتخب باڈی کو مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے پاکستان انٹرنیشنل ٹیکوانڈو فیڈریشن کی نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ نئے منتخب ہونیوالے عہدیداران کھیلوں کے فروغ کے لئے موثر اقدامات کریں گے۔انہوں نے نو منتخب عہدیداران مجتبیٰ عباسی چےئرمین ،اصغر علی سولنگی سینئر وائس چےئرمین ،نوشین اسلم چوہدری وائس چےئر پرسن،رانا صداقت علی صدر ،محمد اکرم خان فریدی سیکرٹری جنرل ،ڈاکٹر شازیہ خُرم فنانس سیکرٹری اور علیم خان میڈیا ایڈوائزر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب عہدیداران کھیل کی دُنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے اچھے کھلاڑی پیدا کریں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن پاکستان کی واحد نمائندہ فیڈریشن ہے جو مُلک میں تیکوانڈو کے فروغ کے لئے محنت کر رہی ہے۔رُکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین ،رُکن صوبائی اسمبلی پیر اشرف رسول اور چےئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا عتیق نے بھی فیڈریشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔

کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن اور اسکے کھلاڑی پاکستان کا اثاثہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امید کی جاتی ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل تیکوانڈو فیڈریشن مستقبل میں تیکوانڈو کے کھیل میں بھی بہترین ٹیلنٹ پیدا کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی