پاکستان کے قطر کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار ہیں ؛خرم دستگیر

پاکستان کے قطر کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار ہیں ؛خرم دستگیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے، پاکستان کے قطر کے ساتھ تجارتی تعلقات برقرار ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کو ہر ممکن مد فراہم کرے گی تاہم تاجر بھی قطر کو برآمدات جاری رکھنے کے لئے متبادل روٹس کی تلاش کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمد کنندگان عموماً قطر کو مال متحدہ عرب امارت کے زمینی باڈر سے بھجواتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باڈر کی بندش کے باعث پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت برآمد کنندگان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی

مزید :

کامرس -