سگریٹ کے حوالے سے نئے ایکسائز سلیب کے اقدام پر اطمینان کااظہار

سگریٹ کے حوالے سے نئے ایکسائز سلیب کے اقدام پر اطمینان کااظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور )کامرس رپورٹر(آل پاکستان سگریٹ اینڈ کولڈ ڈرنکس ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی مبین یوسف نے اپنے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے سگریٹ کے حوالے سے نئے ایکسائز سلیب کے اقدام پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف ایسے ریٹیلرز کے کاروبار کو تقویت ملے گی جو قانونی سگریٹوں کا کاروبار کر رہے ہیں بلکہ غیر قانونی سگریٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کی بھر پور حوصلہ شکنی ہو گی۔ حاجی مبین کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے ریٹیلرزغیر قانونی سگریٹ کے کاروبار کے حوالے سے قوانین کے کمزور نفاذ کی وجہ سے شدید متاثر ہو رہے تھے۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس نئے ایکسائز سلیب سے نہ صرف قانونی سگریٹوں کی فروخت میں مزید اضافہ ہو گا جس سے ریٹیلرز کی آمدن بڑھے گی،

بلکہ حکومتی محصولات میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا جسے ملک میں تجارت وزراعت کے شعبوں کی بہتری کیلئے صرف کیا جا سکے گا۔انھوں نے حکومت اور وزیر تجارت سے اپیل کی کہ بیرونی امداد پر چلنے والی این جی اوز کے دباؤ میں نہ آئیں جوملکی بہتری کی بجائے اپنے عطیہ کنندگان کے ایجنڈا پر عمل پیر اہیں۔

مزید :

کامرس -