قطر کی ڈیٹ ریٹنگ میں کمی

قطر کی ڈیٹ ریٹنگ میں کمی

نیویارک (آن لائن)عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے قطر کی ڈیٹ ریٹنگ میں کمی کر دی۔سٹینڈرڈ اینڈ پوئرنے جمعرات کو قطر کی ڈیٹ ریٹنگ میں ایک نوچ کمی کرتے ہوئے اسے AAسے AA- کر دیا ہے جو کہ مستقبل قریب میں قطر کی کریڈٹ ریٹنگ میں مزید کمی آنے کا امکان ظاہر کرتا ہے۔ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی قطر کی کریڈٹ ریٹنگ Aa3 ظاہر کی ہے جو کہ ایس اینڈ پی کی طرف سے دی گئی ریٹنگ کے مساوی ہے۔

سپاٹ مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3.6526قطری ریال کا ہے جبکہ ڈالر میں قطر کا سرکاری ریٹ 3.64ریال ہے۔#/s#

مزید : کامرس