چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 4براعظموں کو ایک لڑی میں پرو رہا ہے

چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 4براعظموں کو ایک لڑی میں پرو رہا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ چار براعظموں کو ایک لڑی میں پرو رہا ہے۔کھربوں ڈالرمالیت کا یہ منصوبہ تمام ملکوں کو سیاسی، ثقافتی، اقتصادی اور مذہبی طور پر قریب لائے گاجبکہ بین المذاہب ہم آہنگی ، رواداری اورٹیکنالوجی ٹرانسفر کے علاوہ ایک کلچر بھی جنم لیگا۔ چین ہزاروں سال سے عالمی جی ڈی پی کا چوتھائی سے زیادہ پیدا کرتا رہا ہے جس میں مغرب کے صنعتی انقلاب کی وجہ سے وقتی خلل پڑامگر اب پاکستان کے دوست ملک چین کی غطمت رفتہ کا زمانہ آ گیا ہے۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ہزاروں سال پرانی شاہراہ ریشم جس علاقہ سے گزری وہاں امن ، جدت اور ترقی آئی جبکہ عوام کا معیاز زندگی بہتر ہوا۔ اب چین نے اس شاہراہ اور متعدد بحری راستوں کو نئی زندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے تمام ممالک ایک دوسرے کے قریب آ جائینگے جبکہ پاکستان اور وسط ایشیائی ممالک کو زیادہ فائدہ پہنچے گا تاہم امریکہ بھارت اور چاپان سمیت کئی ممالک کو یہ منصوبہ قبول نہیں ۔ بھارت نے افغانستان اور جاپان نے وسط ایشیاء میں چین کا اثر رسوخ روکنے کیلئے کام شروع کر دیا ہے مگر انکی کوششیں بے فائدہ رہیں گی۔


بھارت اس منصوبہ کو اپنے مفادات کی موت سمجھتا ہے کیونکہ اس سے پاکستان مستحکم ہو جائے گا ۔

مزید :

کامرس -