عرب ممالک کے باہمی ختلافات میں پاکستان کا غیر جانبدارانہ کردار قابل تعریف ہے: میاں زاہد حسین
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینیئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے حالیہ باہمی اختلافات میں پاکستان کا غیر جانبدارانہ کردار قابل تعریف ہے جس کا کریڈٹ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے ۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دوست
ملک ہے جس سے بڑے پیمانے پر تجارت ہو رہی ہے جبکہ یہ ملک پاکستان کو ملنے والی ترسیلات کا بڑا ذریعہ ہے جبکہ قطر میں بھی بہت سے پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور اس دوست ملک سے بڑی مقدار میں ایل این جی درآمد کی جا رہی ہے جس سے توانائی کا بحران کم ہو رہا ہے اس لئے پاکستان کا ان ممالک کے تنازعات میں غیر جانبدار رہنا ہی بہتر ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان اس سے قبل سعودی عرب اور یمن کے تنازعہ میں بھی غیر جانبدار رہا ہے جو ملک کے بہترین مفاد میں تھا جس سے ہمارے ملک کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے ۔
