داتا دربار ، اچھرہ برکت مارکیٹ میں پارکنگ پلازے بنائے جائینگے

داتا دربار ، اچھرہ برکت مارکیٹ میں پارکنگ پلازے بنائے جائینگے

لاہور (جنرل رپورٹر،اپنے خبر نگار سے )لاہور میں تین پارکنگ پلازے بنانے کے منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ،داتا دربار ،برکت مارکیٹ ،اور اچھرہ میں پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے کمشنر لاہور ڈویژن نے متعلقہ محکمہ جات کو این او سی جاری کرنے کے لئے مراسلہ جاری کر دیا ،تفصیلات کے مطابق برکت مارکیٹ میں پارکنگ پلازہ بنانے کے لئے این او سی ایل ڈی اے ،داتا دربار ویگن سٹینڈکیلئے ایل ٹی سی اور اچھرہ میں پارکنگ پلازہ بنانے کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن این او سی جا ری کرے گی ،جبکہ تینوں پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لئے اخراجات لاہور پارکنگ کمپنی برداشت کرے گی ،اس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،متعلقہ اداروں سے این او سی ملنے کے بعد پارکنگ پلازوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا ،لاہور پارکنگ کمپنی کے افسران کا کہنا تھا کہ تین پلازوں کی تکمیل کے بعد شہر میں اور بھی پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے۔ اس حوالے سے شہریوں سے رائے لی گئی تو انہوں نے کہا کہ پارکنگ پلازے بنانا اچھا اقدام ہے شہر بھر میں ایسے پلازے قائم کئے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1