اوور سیز پاکستانیز کمیشن شکایات پر مکمل کارروائی کر رہا ہے،شاہین خالد
لاہور(پ ر)اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)پنجاب، انتظامی محکموں، ڈویژنوں ،اضلاع اور وفاقی حکومت کے اداروں کو بھجوائی جانے والی سمندرپار مقیم افرادکی شکایات کے جلدازالے اورموثر فالواپ کیلئے ایک جامع پالیسی پرعمل پیراہے اور اس ضمن میں اوپی سی کے 6 افسران خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔وائس چیئرپرسن اوپی سی شاہین خالد بٹ نے ایک محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ یہ افسران عدالتی معاملات ،اینٹی کرپشن پنجاب،فارمانائٹس ہاؤسنگ سکیم،وفاقی محتسب، نیب،ایف آئی اے ۔ نادر ااور دیگر وفاقی محکموں کو بھجوائی جانے والی شکایات کے معاملات دیکھ رہے ہیں۔اسی طرح کواپر یٹوز ڈپارٹمنٹ ، ایل ڈی اے اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کوریفر کی جانے والی شکایات کا موثر فالواپ بھی کیا جا ہا ہے ۔ شاہین خالد بٹ نے مزید بتایا کہ مذکورہ افسران اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کا جلد ازالہ یقینی بنانے کیلئے انتظامی سیکرٹریوں، ڈویژنل کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز سے قریبی رابطے میں ہیں۔
