پنجاب بجٹ میں 106منصوبوں کیلئے فنڈ نہیں،نوشین حامد

پنجاب بجٹ میں 106منصوبوں کیلئے فنڈ نہیں،نوشین حامد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں 106منصوبوں کے لئے فنڈز نہیں رکھے گئے ، ان منصوبوں کے مستقبل کیا ہے کسی کو علم نہیں ،حکومتی غلط پالیسیوں سے ملک میں کئی بحران جنم لے چکے ہیں، اب بجلی کے بعد گیس کا بحران بھی شدید ہو جائے گا ۔

تیرہ سال بعد بھی ملک سے گیس کا بحران ختم نہیں ہو گا اوگرا کے مطابق 2030تک ایل این جی ایران ،پاکستا ن گیس پائپ لائن اور ٹاپی گیس منصوبوں سے گیس درآمد کرنے کے باوجود ملک میں گیس کی قلت ختم نہیں ہوگی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گیس کا شارٹ فال مزید بڑھ کر6ارب 71کروڑ مکعب فٹ یومیہ ہو جائے گا اور مقامی گیس کی فراہمی میں 2ارب 33کروڑ مکعب فٹ یومیہ کی خطر ناک حد تک کمی ہو جائے گی حکومت غفلت کی نیند سو رہی ہے نہ ملک میں بجلی بحران پر قابو پایا جا سکا ہے نہ گیس بحران پر عوام مشکلات کا شکار ہے