بجلی کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں،رانا مبشر اقبال

بجلی کے منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں،رانا مبشر اقبال

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن) کی ایم این اے مسز رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کے منصوبے تیز رفتاری سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیں اور بجلی کے منصوبے مکمل ہونے سے توانائی بحران آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے ۔

اور وہ وقت قریب ہے جب عوام کو لوڈشیڈنگ سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی اور توانائی بحران کے خاتمے سے تجارتی، صنعتی اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور عام آدمی کی فلاح و بہبودکے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قوم ملک کی تعمیر و ترقی کا فیصلہ کر چکی ہے اوراب وہ کسی کو ملک کی تعمیر و ترقی کا سفر روکنے نہیں دے گی۔ منفی سیاست کرنے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں اور قوم ترقی کے مخالفین کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے۔ سیاسی مخالفین کی سازشیں قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نا امیدی کو امیدوں اور مایوسیوں کو خوشیوں میں بدلنے کا عظیم منصوبہ ہے،اگر ہم نے اس عظیم منصوبے سے فائدہ نہ اٹھایا تو آنے والی نسلیں اور تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی،پاکستان کی تقدیر بدلنے کے اس قومی منصوبے پر سیاست،بندربانٹ اور ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی کوئی گنجائش نہیں،اس منصوبے کی کامیابی پر دوست خوش اور مخالفین حیران و پریشان اور ان کا سیاسی مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔ انشاء اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتیں گے اور اپریشن’’ رد الفساد‘‘ کا مقصد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے،اس پر کوئی سیاست بازی نہ کی جائے، ملک کو امن کا گہواراہ بنانے میں سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ تعاون کیا جائے، مسلم لیگ ن وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں پاک فوج کے تعاون سے پاکستان میں پائیدار امن واستحکام کا قیام کرکے ہی رہیں گے،پوری پاکستانی قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے،اور ہم یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1