تیزی سے بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ذکیہ شاہ نواز

تیزی سے بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ذکیہ شاہ نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پاپولیشن کونسل کے ذریعے بین الصوبائی کوآرڈینیش کے لیے میکانزم پر کام کرنا ممکن ہوتاہے جس سے تمام صوبوں میں ہونے والے اچھے کاموں کو باقی صوبے بھی اختیار کر سکتے ہیں ہمیں پورے پاکستان کیلئے ملکر آبادی کے ایشوز کے حل کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے ایک دوسرے کے کامیاب تجربات سے فائدہ بھی اٹھا یا جاسکتا ہے۔
صوبہ پنجاب میں محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں پسماندہ علاقوں کے عوام جہاں CPR low ہے خصوصی طور پر فوکس کیے ہوئے ہے اس ضمن میں محکمہ صحت اور بہبود آبادی ملکر ماں بچے کی صحت پر کام کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرنے پاپولیشن کونسل کے زیر اہتمام ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے عملی اقدامات کرنے اور لندن کانفرنس 2012کے طہ شدہ FP 2020کے اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل پر مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا