نواز شریف کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کر سکتی،فیاض بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف حلقہ پی پی 154کے صدر فیا ض بھٹی نے کہا ہے کہ پوری قوم نے سپریم کورٹ سے امید باندھ لی ہے، نواز شریف کے مستعفی ہونے تک جے آئی ٹی آزادانہ کام نہیں کر سکتی ۔
تمام حکومتی ادارے نواز شریف کے ماتحت ہیں حکمران جماعت جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ پر دبا ڈال رہی ہے نوازشریف کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہئے تاکہ جے آئی ٹی کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کی جا سکیں طلال چودھری نے جے آئی ٹی کو قصائی کا گھر کہہ کر عد لیہ کی توہین کی۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ ن جے آئی ٹی کو جواب نہیں دے سکی اور اب ن لیگ جے آئی ٹی کے بائیکاٹ کی کوشش کررہی ہے۔