حکمران ٹولہ انصاف اور احتساب نہیں چاہتا،حافظ زبیر کاردار
لاہور( پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے این اے 120کے ٹکٹ ہولڈر حافظ زبیر کار دار نے کہا ہے کہ اقتدار پر قابض حکمران ٹولہ انصاف اور احتساب نہیں چاہتے من چاہے فیصلوں کیلئے منصفوں اور ان کے اہلخانہ کو خوفزدہ کرنے کی منظم مہم ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانے کی ناکا م کوشش ثابت ہوگی ۔وہ موہنی روڈ پر اپنے آفس میں افضل بٹ اور مرزا الیاس کی قیادت میں ملاقات کرنے والے جیالوں سے گفتگو کررہے تھے