بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے،ڈاکٹر فوزیہ سعید

بڑوں کے ساتھ بچوں کو بھی سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے،ڈاکٹر فوزیہ سعید

لاہور(پ ر) بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ایک انسان کی جان بچانا گویا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے۔ ہلال احمر دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔ ان خیالات کااظہار ہلال احمر کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں جاری اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 17ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے چوتھے روز ’’کیا ۔ اس موقع پر ہلال احمر کے ممبران ڈاکٹر آمنہ قریشی اور راناسہیل نصیر، تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن مرزا احمد حسن اور پروفیسر ڈاکٹر پروین خان بھی موجود تھے۔

ابوذر شاہد نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ کنزیٰ فاطمہ نے بارگاہ رسالت مآبؐ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض نظریاتی سمر سکول کی طالبہ حجاب فاطمہ نے انجام دیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1