کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی کو حراست میں لیا

کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی کو حراست میں لیا

نئی دہلی(این این آئی)کانگریس نائب صدر راہول گاندھی کو پولیس نے حراست میں لیا ۔ انہیں مدھیہ پردیش میں کشیدگی سے متاثر علاقے منداسرمیں حراست میں لیاگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی5 ہلاک کیے گئے کسانوں کے اہل خانہ سے اظہاریکجہتی کیلیے منداسرجارہے تھے۔پولیس کے حراست میں لیے جانے کے بعد راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ پولیس نے مجھے بغیر کسی وجہ کے گرفتارکیا ہے۔

مزید : عالمی منظر