افغانستان ‘ سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ‘ 6 جنگجو ہلاک ‘ 8 زخمی
کابل (آن لائن) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں چھ طالبان ہلاک ا ور آٹھ زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان فورسز کے ایک ترجمان عبدالخلیل نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے قندوز کے ضلع امام صاحب میں رات کے وقت آپریشن کاآغاز کیا جس کے نتیجے میں طالبان اور فوجیں میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں چھ طالبان ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے ۔ امام صاحب اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں تلاشی اور چھاپاہ مار آپریشن جاری ہے ۔
