ترکی،کانگو کے جہاز پر چھاپہ 40 کلو ہیروئن پکڑی گئی

ترکی،کانگو کے جہاز پر چھاپہ 40 کلو ہیروئن پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ(اے پی پی)ترک سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سمندر میں ایک مال بردار بحری جہاز پر چھاپہ مار کر ایک ٹن سے زائد ہیروئن برآمد کر لی ۔ حکام کو اطلاع ملی کہ ترکی کے ساحل کی جانب بڑھنے والے ’ کمانڈر ٹائیڈ ‘نامی بحری جہاز پر بڑی مقدار میں منشیات موجود ہیں۔ جس پر ترک سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی سمندر میں ایک مال بردار بحری جہاز پر چھاپہ مار کر ایک ٹن سے زائد ہیروئن پکڑی لی جسے پوشیدہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔پولیس نے کہا ہے کہ کانگو کے پرچم بردار بحری جہاز سے پکڑی جانے والی ہیروئن کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -