مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص نہ کرنا قابل افسوس ہے،عزیز الرحمان چن

مفاد عامہ کے منصوبوں کیلئے فنڈز مختص نہ کرنا قابل افسوس ہے،عزیز الرحمان چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تاریخی بجٹ کا ٹنڈورا پیٹنے والوں نے مفاد عامہ سے تعلق رکھنے والے 106 منصوبوں کے لئے مطلوبہ فنڈز ہی مختص ہی نہیں کئے نئی یونیورسٹیوں، کالجز، کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ، کاٹن سیڈ ریفارم ہیپاٹائٹس کلینکس واٹر سپلائی سکیموں، لائیو سٹاک فارمز اور دیگر منصوبوں کے لئے فنڈز جاری نہ کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے زبانی جمع خرچ اور کاغذی کاروائی کی حد تک بجٹ پیش کئے ہیں عوام کو وفاق اور پنجاب کے بجٹ سے کچھ نہیں ملا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیس سٹیٹ بنانے کے لئے مزید اقدامات بھی کئے ہیں جن کا عملی ثبوت پنجاب پولیس کے سیکرٹ فنڈز میں کروڑوں کا اضافہ کر دیا ہے کیونکہ سیکرٹ فنڈز کا استعمال جاتی عمرہ، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے پروٹوکول کے استعمال کے علاوہ حکومت مخالف سرگرمیاں روکنے اور اپوزیشن جماعتوں کے اندرونی معاملات کو جاننے کے لئے بھی خرچ کئے جا رہے ہیں جو مسلم لیگ ن کی آئین شکنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4