یو سی پی کے طلبہ و طالبات کا پریس کلب کا دورہ،سیکرٹری عبدالمجید ساجدنے بریفنگ دی

یو سی پی کے طلبہ و طالبات کا پریس کلب کا دورہ،سیکرٹری عبدالمجید ساجدنے ...

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز کے بی ایس کے طلبہ و طالبات نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب کا دورہ کیا۔کلب کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا مشاہدہ کرنے کے ساتھ ساتھ شملہ پہاڑی کے خوبصورت مناظر بھی دیکھے۔کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور اپینک کے سینئر وائس چیئرمین نعیم مصطفی نے سٹوڈنٹس کو لاہور پریس کلب کی تاریخ اور خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ یہ ایشیاء کا سب سے خوبصورت ترین صحافتی مرکز ہے جو تاریخ ساز اہمیت کا حامل بھی ہے۔طلبہ وطالبات نے پرنٹ میڈیا کے مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ یوسی پی کے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے افطاری کا اہتمام بھی کیا ۔ طلبہ و طالبات میں میثم رضا، بلال جاوید، عزیر،فواد علی رانا، محمد عثمان، مہک بٹ، فاطمہ احمد، فاطمہ بتول، کائنات عثمانی، کنول آفتاب، فاطمہ زہرہ، سائرہ، مقدس، زوہا اور رانا معاذ شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4